اگر تحریک انصاف اسلام آباد پرحملہ آور ہوئی تو یہ 9 مئی سے بڑی غلطی ہوگی،رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹررانا ثناء اللّٰہ نے بتادیا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے ریفرنڈم کا فیصلہ کون کرے گا؟

نجی ٹی کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں رانا ثناء اللّٰہ، پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور پی ٹی آئی کے بیرسٹر عمیر نیازی نے گفتگو کی۔

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے ریفرنڈم کا فیصلہ وزیراعظم نہیں کریں گے، یہ پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی کہ نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کروانا ہے یا نہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق کہا کہ اگر تحریک انصاف اسلام آباد پر حملہ آور ہوئی تو یہ 9 مئی سے بڑی غلطی ہوگی۔

پروگرام میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سندھ نئے صوبوں پر اپنا فیصلہ دے چکا ہے، باقی صوبوں پر آئین میں درج طریقہ کار پر عمل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے کو ریفرنڈم میں کیوں دھکیلا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کے بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ بانی چیئرمین کو 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی خبر ہوگئی ہے، اب لانگ مارچ کے سلسلے میں سہیل آفریدی کسی فیصلے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button