بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس 2 روز بعد بحال

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس دو روزہ معطلی کے بعد دوبارہ بحال کردی گئی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق جعفر ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین بھی آج اپنی منزل پر پہنچے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس ٹریک کی مرمت اور ضروری کام کے باعث دو روز کے لیے معطل کی گئی تھی، مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد سروس بحال کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button