ایران کا امریکی پابندیوں کا توڑ نکالنے کا اعلان، امریکا کو سمجھ لینا چاہیے کہ کھیل کے اصول تبدیل ہوچکے ہیں، باقر قالیباف

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکی پابندیوں کا توڑ نکالنے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکا کو کسی بھی نئے حملے کی صورت میں شدید ردِعمل کی دھمکی دے دی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کو بہت دیر ہونے سے پہلے سمجھ لینا چاہیے کہ کھیل کے اصول تبدیل ہوچکے ہیں۔

محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران کے مفادات اور سلامتی کے خلاف کسی بھی حملے کا جواب پہلے سے زیادہ تیز، شدید اور دردناک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی محاذ کے ساتھ ساتھ ایران کی اصل جنگ اب پیداوار اور عوام کے روزگار کے حوالے سے ہے۔ کرنسی کی قدر میں شدید اتار چڑھاؤ، مہنگائی، بے روزگاری اور مارکیٹ مینجمنٹ کو انہوں نے بڑے چیلنجز قرار دیا۔

ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ ایرانی عوام مشکلات برداشت کرسکتے ہیں، لیکن بدانتظامی اور بے عملی برداشت نہیں کریں گے۔ حکومت کو معیشت کی بہتری اور عوامی مشکلات کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button