پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر گرفتار، لاہور پولیس کے حوالے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو آر اے بازار کے قریب ایک دوست کے گھر سے گرفتار کر کے لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی کے واقعات میں مختلف مقدمات میں ملوث ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق حماد اطہر 9 مئی 2023 سے اشتہاری تھے، وہ اپنے والد کے انتقال پر منظر عام پر آئے تھے لیکن پھر اس کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔
انسداد دہشت گری کی عدالت نےعدم پیشی پر حماد اظہر کو اشتہاری قرار دے رکھا تھا، عدالت نے حماد اظہر کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ حماد اظہر کو انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، حماد اظہر 9 مئی کے 50 سے زائد مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہیں، حماد اظہر نے لاہور اور پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کےلئے رجوع کررکھا ہے۔
مقدمات کے اندراج کے بعد حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا تھا، پی ٹی آئی نے حماد اظہر کو پنجاب کے صدر کی ذمہ داری سونپ رکھی تھی۔



