پاکستان مضبوط، دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، مریم نواز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان مضبوط ہے اور اس کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔
یومِ دفاع و شہدائے پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پاک فوج نے ثابت کیا کہ جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان، یقین اور عزم سے جیتی جاتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک فوج کے افسران، جوانوں، شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے جوانوں کی سلامتی کیلئے دعا گو ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آپریشن ردالفساد میں پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کے نئے معیار قائم کیے اور آج وطن عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کی قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں اور پاکستان کے دفاع و سلامتی کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


