جب تک عمران خان کی رائے نہ آجائے انتظامی یونٹ کے عمل میں شامل نہیں ہونگے،سلمان اکرم راجا

سانگھڑ(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ جب تک پارٹی کے بانی عمران خان کی رائے نہ آجائے انتظامی یونٹ کے عمل میں شامل نہیں ہونگے۔

سانگھڑ میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں سوال کیا گیا کہ  محسن نقوی نے کہا کہ انتظامی یونٹ بن کررہیں گے،آپ کیا کہتے ہیں؟ اس پر جواب میں کہاکہ اس عمل میں شامل نہیں ہونگے جب تک بانی پی ٹی آئی کی رائے نہ آجائے۔

ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو مکالمے میں شامل کریں پھر بات کریں، ہم سندھ کے عوام اورحق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم اس اسمبلی کو نہیں مانتے 26 ویں، 27 ویں ترمیم نہیں مانی، یہ فارم 47 اسمبلی ہے، شفاف الیکشن اور عوام کے نمائندوں کو اسمبلی میں لائیں پھر بات کریں، نئے صوبے آئینی ترمیم کے بغیر نہیں بن سکتے، ان اسمبلیوں کو آئینی ترمیم کا کوئی حق حاصل نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button