شہزادہ ہیری اور میگھن کی برطانیہ واپسی پر خوش ہوں، ٹرمپ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کی برطانیہ واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے امریکا چھوڑ کر برطانیہ واپس جانے پر خوش ہیں، تاہم اگر وہ شاہی خاندان کی جگہ ہوتے تو دونوں کو واپس قبول نہ کرتے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ شہزادہ ہیری اور میگھن کے مداح نہیں رہے اور ان کا خیال ہے کہ دونوں نے شاہی خاندان کے ساتھ انتہائی بے ادبی کا مظاہرہ کیا۔

امریکی صدر نے بالخصوص میگھن کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں میگھن کا طرزِ عمل پسند نہیں آیا اور ان کے خیال میں انہوں نے ملکہ الزبتھ دوم اور کنگ چارلس کے ساتھ انتہائی بے ادبی کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ شاہی خاندان کی جگہ ہوتے تو شہزادہ ہیری اور میگھن کو دوبارہ قبول نہ کرتے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن نے 2020 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے بعد امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ حالیہ دنوں میں دونوں اپنے بچوں کے ہمراہ برطانیہ واپس آ گئے ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے تازہ بیان نے شاہی خاندان سے متعلق جاری بحث میں ایک بار پھر شہزادہ ہیری اور میگھن کے تعلقات کو مرکزِ نگاہ بنا دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button