ٹانک میں سکیورٹی خدشات، ضلع بھر میں کرفیو نافذ، تمام راستے سیل

ٹانک(جانوڈاٹ پی کے) سکیورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ کردیا گیا، جبکہ تحصیل جنڈولہ میں بھی کرفیو لگا دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستے سیل کردیئے گئے، جس کے باعث ٹانک کا دیگر اضلاع اور صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

جنوبی وزیرستان، وانا، جنڈولہ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی شاہراہیں بھی بند کردی گئی ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں کو اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ کرفیو شام 6 بجے تک نافذ رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button