مکلی میں فراڈیوں کا گروہ سرگرم،انعامی اسکیم کےنام پرشہریوں سے لاکھوں روپے بٹورکرفرار

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )مکلی ہیڈ کوارٹر میں فراڈیوں کا گروپ سرگرم عمل فراڈیوں نے مکلی کے رہائشیوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔ضلع ٹھٹھہ کے ھیڈ کوارٹر مکلی ٹائون میں تین لڑکیوں اور دو لڑکوں پر مشتمل ایک فراڈیوں کا گروپ سرگرم عمل ہے یہ گروپ انعامی اسکیم کا جھانسہ دیکر فی گھر سے پانچ پانچ سو روپے فی ٹوکن کے لیکر فرار ہوگئے مکلی کے رہائشیوں کے مطابق یہ ٹولہ دو دن قبل گھروں پر سورزوکی برانڈ نامی کمپنی کی گاڑی ھائے روف گاڑی کے ذریعے آیا جس پر نمبر CP3286 درج تھا معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ مذکورہ گاڑی محمد قاسم نامی شخص کی ہے گاڑی میں سوار خواتین اور مردوں نے مکلی شھر سمیت دیگر علاقوں سے بھی انعامی اسکیم کے بہانے لاکھوں روپے لوگوں سے فراڈ کرکے لوٹے اور چلتے بنے دوسری جانب مکلی اور ٹھٹھہ کے رہائشیوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فراڈی ٹولے کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button