وزیر اعظم کا دورہ کرغزستان مکمل، کرغز صدر خود گاڑی چلا کر شہباز شریف کو ائیرپورٹ چھوڑنے آئے

بشکیک(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہبازشریف دورہ کرغزستان مکمل کرکے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔
کرغزستان کے صدر خود گاڑی چلا کر شہباز شریف کو ائیرپورٹ لائے اور انہیں الوداع کیا۔
اعلامیے کے مطابق صدرکرغزستان کا ائیرپورٹ پر الوداع کرنے آنا مثالی مہمان نوازی اور مضبوط تعلقات کا اظہارہے، صدر ژاپاروف کا شہباز شریف کو ائیرپورٹ پرالوداع کرنابرادرانہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ ہے۔
دوسری جانب ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، کرغزستان میں مثبت ملاقاتیں ہوئیں اور تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ کرغزستان کے ساتھ تجارت کو 16 ملین ڈالر سے بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے، دوطرفہ تجارت کو 2 سال میں 200 ملین ڈالرتک لے جانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔



