شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک نے اپنی شادی اور نکاح سے متعلق بار بار گردش کرنے والی افواہوں پر دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں ردعمل دے دیا۔

شعیب ملک حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سامنے آنے والی مختلف خبروں اور افواہوں پر کھل کر گفتگو کی۔

کرکٹر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں اکثر اپنے نکاح کی خبریں سننے کو ملتی رہتی ہیں اور وہ خود بھی حیران ہوتے ہیں کہ ان کی شادی سے متعلق اتنی زیادہ افواہیں کہاں سے آتی ہیں۔

شعیب ملک نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بارے میں یہ افواہ پھیلانا چاہتے ہیں کہ وہ ایک ’جینٹل مین‘ ہیں، لیکن شادی سے متعلق مسلسل افواہوں کی موجودگی میں شاید ایسا ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کی ذاتی زندگی ماضی میں بھی خبروں کی زینت بنتی رہی ہے۔ انہوں نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی، تاہم بعدازاں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button