پاکستان محافظ فورم تھرپارکر کا اجلاس، 6 ستمبر کے پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلے

مٹھی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان محافظ فورم کی مرکزی قیادت صاحبزادہ ڈاکٹر عابد سلطان باہو اور راجا سرور سومرو کی ہدایات پر پاکستان محافظ فورم تھرپارکر کا اجلاس سینئر وائس چیئرمین پرکاش ولاسائی کی زیرِ صدارت پونجاجی ڈیکوریشن سروس آفس مٹھی میں منعقد ہوا، جس میں فورم کے صدر دسرت شرما، میندھرو کاجھروي، سنیل کمار، سریش کمار، راجا گووند مالہی اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز دعائے خیر سے کیا گیا، جس میں 6 ستمبر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کے حوالے سے تیاریوں اور لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تھرپارکر فورم کی جانب سے چیئرمین سارنگرام میگھواڑ، صدر دسرت شرما، سنیل کمار، سریش کمار لکھوانی اور راجا گووند مالہی کراچی کے پروگرام میں شرکت کریں گے، جبکہ دیگر عہدیداران اور ممبران 6 ستمبر کو مٹھی شہر میں منعقد ہونے والی ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریاں کریں گے۔

اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی، پاک فوج اور وطن عزیز کے عوام کی خیر و سلامتی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button