رضوان اور امام الحق کی سلیکشن پر پی سی بی کا ایکشن، سلیکٹرز کو نوٹس جاری


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) محمد رضوان اور امام الحق کی ٹیسٹ اسکواڈ میں سلیکشن پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکٹرز کو نوٹس جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق نوٹس پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیر احمد سید کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں سلیکٹرز کو نوٹس موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں محمد رضوان اور امام الحق کی سلیکشن کے معیار، حالیہ کارکردگی اور اسکواڈ میں شمولیت کی وجوہات واضح کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو سلیکٹرز کی سفارشات کی بنیاد پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ میٹنگ منٹس کے مطابق سلیکٹرز نے 2 جون کو ہونے والے سلیکشن کمیٹی اجلاس میں شرکت کی اور دونوں کرکٹرز کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی سفارش کی۔
پی سی بی نے سلیکٹرز سے دونوں کھلاڑیوں کے انتخاب کے معیار اور سفارشات کی مکمل وجوہات طلب کرلی ہیں۔