لارڈز ٹیسٹ میں شکست: ٹیم سے نکالے جانے کے بعد امام الحق وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم سے باہر کیے جانے والے امام الحق لاہور واپس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا اور خاموشی سے ایئرپورٹ سے روانہ ہوکر گھر چلے گئے۔

امام الحق کے ساتھ محمد رضوان کی فلائٹ بھی شیڈول تھی، تاہم رضوان نے پشاور روانہ ہونا تھا۔ لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سلمان علی آغا اور علی عثمان نے بھی ٹیم ہوٹل چھوڑ دیا ہے اور اپنے عزیزوں کے پاس کسی دوسرے شہر چلے گئے ہیں۔

ادھر برمنگھم ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ میں تبدیلیاں متوقع ہیں، جبکہ عرفات منہاس آج قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button