جناح ہاؤس پولیس گاڑیاں جلانے کا کیس، شاہ محمود قریشی کی ضمانت پر سماعت ملتوی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت پر انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی، تاہم پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے وکیل رانا مدثر عمر عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ان کی بیٹی مہر بانو قریشی بھی ضمانت کی پیروی کے لیے عدالت پہنچی تھیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے پراسیکیوشن کو مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی اور درخواستِ ضمانت پر کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کردی۔ یہ درخواست بعد از گرفتاری ضمانت سے متعلق ہے۔

مزید خبریں

Back to top button