یونس خان کا عمران خان کی حمایت کا کھل کر اظہار، صحت کیلئے دعا بھی کی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کوئی خان ہوگا اور خان کو سپورٹ نہیں کرے گا یہ ہو ہی نہیں سکتا۔

ایک تقریب کے دوران یونس خان نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نہیں کرتے ہیں لیکن جب انہیں عمران خان کی آنکھ کے حوالے سے پتہ چلا تھا تو انہوں نے اس پر ٹوئٹ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ باقی کسی نے کیا یا نہیں لیکن ہم نے اپنا جواب دینا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے لیے بھی اور بطور مسلم کھلاڑی بھی بہت نام کمایا ہے۔

یونس خان نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ ان کو سپورٹ کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کی ان صحت اچھی ہو اور اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات کم کرے۔

مزید خبریں

Back to top button