وزیر اعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان، پہلے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس آئندہ دو روز میں مرحلہ وار بحال کردی جائے گی۔

مرکزی ایوان صحافت کے پہلے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست کے داخلی اور خارجی راستے بھی دو روز میں بحال کردیئے جائیں گے۔

بیرسٹر افتخار گیلانی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے لیے آئندہ دو روز کے دوران انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے گی، جس کے بعد دیگر شعبوں میں بھی سروس بحال کرنے کا عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی دو روز قبل آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 30 ووٹ حاصل کرکے ریاست کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button