اے سی کمپریسر پھٹنے سے پولیس ملازم کی اہلیہ اور 3 بچے جاں بحق


نصیر آباد(جانوڈاٹ پی کے) ڈیرہ مراد جمالی میں چند روز قبل گھر میں اے سی کمپریسر پھٹنے کے افسوسناک واقعے میں ہسپتال میں زیرِ علاج پولیس ملازم شاہد ابڑو کی اہلیہ اور 3 بچے دم توڑ گئے۔
حادثے میں شاہد ابڑو، ان کی اہلیہ اور 4 بچے جھلس کر شدید زخمی ہوئے تھے، جنہیں تشویشناک حالت میں علاج کیلئے سکھر منتقل کیا گیا تھا۔
جاں بحق ہونے والوں میں شاہد ابڑو کی اہلیہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
حادثے میں شدید زخمی شاہد ابڑو تاحال ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔