پولیس ایپلیکیشنز سے عوامی شکایات اور خواتین کی ہراسگی کے واقعات میں کمی آئے گی، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس کی نئی ایپلیکیشنز سے عوامی شکایات کے ازالے میں مدد ملے گی اور خواتین کی ہراسگی سمیت دیگر واقعات میں بھی کمی آئے گی۔

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے پولیس کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے اس اقدام پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پولیس ایپلیکیشنز کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خواتین سکالرشپ پروگرام کے ذریعے بلوچستان کی طالبات دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں جبکہ بلوچستان کے مصنوعی ذہانت (AI) سسٹم کو دیگر صوبوں کی جانب سے بھی پذیرائی ملی ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے شہدا کے لواحقین کو حکومت تنہا نہیں چھوڑے گی، شہدا کے خاندانوں کے ساتھ حکومت ہر مشکل وقت میں کھڑی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button