مصطفیٰ کمال نے پمز دورے سے پہلے ہی استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا تھا، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے پمز ہسپتال کے دورے سے پہلے ہی اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا تھا۔

پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عقیل ملک نے کہا کہ سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی ابتدائی رپورٹ کل تک آنے کی توقع ہے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ سانحہ پمز حکومت کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، اس لیے تحقیقاتی رپورٹ کا انتظار کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیکرٹری صحت کو عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے تو پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو کیوں نہیں ہٹایا گیا، اس بارے میں انہیں علم نہیں۔ عقیل ملک کے مطابق پمز کے ای ڈی اتنے طاقتور نہیں ہیں۔

قیدیوں کے حقوق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان کے جیل قوانین کے مطابق تمام قیدیوں کے حقوق برابر ہیں۔ جیل رولز 197 کے تحت ضرورت پڑنے پر قیدی کو سرکاری ہسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی علاج کی ضرورت ہو تو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر قیدی کو دوسرے ہسپتال بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button