اسلام آباد میں بارش، موسم خوشگوار، پنجاب سمیت بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 6 ستمبر تک اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مون سون کے آٹھویں سپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم سے 5 ستمبر کے دوران مری اور گلیات میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button