ٹرمپ انتظامیہ کا ایران سے کاروبار پر مصری بینک کی یو اے ای برانچز پر پابندیوں کا منصوبہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے ایران سے کاروبار کرنے پر مصری بینک کی متحدہ عرب امارات میں قائم برانچز پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

امریکی حکام کے مطابق یو اے ای میں مصری بینک کی برانچز کو امریکی مالیاتی اداروں کے ذریعے لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں قائم ایک ادارے اور ایرانی بینک سے منسلک ایک شخص پر بھی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ایران پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھانا اور ایرانی مالیاتی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button