امریکی حملوں نے ایران میں جوہری طاقت بننے کے حامیوں کو مضبوط کیا، روسی وزیر خارجہ

ماسکو(ویب ڈیسک) روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حملوں نے ایران میں ان حلقوں کو مضبوط کردیا ہے جو ایران کو ایک ایٹمی طاقت بنانے کے حامی ہیں۔

ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور علی لاریجانی کے دور میں ایران کے ایٹمی طاقت بننے کی آوازیں اس قدر معنی نہیں رکھتی تھیں، تاہم امریکی حملوں کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ سے قبل آبنائے ہرمز کھلی ہوئی تھی، لیکن اب ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے مذاکرات کی خواہش کے حوالے سے کہا کہ ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ ایران سے بات کرنا چاہتے ہیں، مگر اب وہاں بات کرنے کیلئے کوئی بچا ہی نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button