ایران نے آبنائے ہرمز کھلنے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان

تہران(ویب ڈیسک) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول برقرار ہے۔

ایرانی سپاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی دعوے اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور تیل کی عالمی قیمتوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی کارروائیوں کے خاتمے تک آبنائے ہرمز پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔

دوسری جانب حالیہ اعداد و شمار کے مطابق آبنائے ہرمز سے تجارتی آمدورفت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 28 اگست کو صرف 7 کموڈیٹی جہاز آبنائے سے گزرے، جبکہ 10 روز کی اوسط 15 جہاز روزانہ تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 130 ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز سے منتقل کیا گیا ہے، تاہم امریکی دعووں اور تجارتی جہازوں کی ٹریکنگ سے حاصل اعداد و شمار میں فرق بھی سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button