امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کرلیا ہے، ٹرمپ

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے کے تحت 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر معاہدے کو ’’دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل کا معاہدہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ان کی ہدایت پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے ساتھ، نجی شعبے کی شراکت سے طے کیا۔

امریکی صدر کے مطابق معاہدے سے امریکا کے تیل کے ذخائر دوگنا سے بھی زیادہ ہوجائیں گے، تیل کی رسد میں نمایاں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں امریکی شہریوں کے لیے پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی۔

رپورٹس کے مطابق معاہدے میں وینزویلا کے تیل کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری اور متعدد آئل فیلڈز کی ترقی شامل ہے، جبکہ امریکی حکام نے تقریباً 100 ارب ڈالر کی نجی سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی ہے۔ تاہم معاہدے کی مکمل شرائط اور امریکی کنٹرول کے عملی طریقہ کار کی تمام تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button