پاکستان کا روچڈیل گرومنگ گینگ کے مجرم شبیر احمد کو واپس لینے سے انکار

لندن(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے روچڈیل گرومنگ گینگ کے مجرم شبیر احمد کو واپس لینے سے انکار کردیا۔

برطانوی وزیر خارجہ نے شبیر احمد کی پاکستان واپسی کا معاملہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے سامنے اٹھایا تھا۔

اسحاق ڈار نے جواب دیاکہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان جنسی جرائم میں سزا یافتہ افراد کے تبادلے یا حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے، شبیر احمد کو بچوں کے ساتھ زیادتی کے 30 جرائم میں سزا سنائی گئی تھی۔

لندن میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا برطانیہ کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات میں مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

اسحاق ڈار نے بتایاکہ سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ اور برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سے بھی مثبت ملاقات ہوئی، برطانوی حکام نے امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا، امریکا ایران ثالثی کے لیے پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہا ۔

مزید خبریں

Back to top button