ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک) ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، شاہی محل نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
شاہی محل کے مطابق بادشاہ ہیرالڈ نے اوسلو یونیورسٹی ہسپتال میں آخری سانس لی۔ انہیں 17 اگست کو خون میں بیکٹیریا کے انفیکشن کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
بادشاہ ہیرالڈ پنجم نے 1991 میں تخت سنبھالا تھا۔ ان کے بعد ان کے 53 سالہ اکلوتے بیٹے ولی عہد ہاکون ناروے کے نئے بادشاہ بنیں گے۔
ناروے کا شاہی خاندان ہاؤس آف گلوکسبرگ سے تعلق رکھتا ہے اور ملک کے آئینی نظام میں سربراہِ مملکت کا کردار ادا کرتا ہے۔ شاہی خاندان اپنی سادگی، عوامی طرزِ زندگی اور قومی اتحاد کے باعث طویل عرصے سے عوام میں مقبول رہا ہے۔
ملکہ سونیا، بادشاہ ہیرالڈ پنجم کی بیوہ ہیں۔ ہاکون کی اہلیہ ولی عہدہ میٹ مارٹ ہیں، جبکہ ان کی بڑی بیٹی شہزادی انگبرگ الیگزینڈرا اب تخت کی اگلی ولی عہدہ بن گئی ہیں۔ شہزادہ سویرے میگنس ہاکون کے چھوٹے بیٹے ہیں، جبکہ شہزادی مارتھا لوئیس بادشاہ ہیرالڈ کی بیٹی ہیں۔
دوسری جانب ناروے کا شاہی خاندان حالیہ مہینوں میں مختلف اسکینڈلز اور تنازعات کے باعث عوامی دباؤ کا شکار رہا ہے، جس کے نتیجے میں بادشاہت کی عوامی حمایت میں بھی کمی کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔
ولی عہدہ میٹ مارٹ کو امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ ماضی کی خط و کتابت اور تعلقات پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ان کے سابقہ تعلق سے بیٹے ماریوس بورگ کے خلاف بھی سنگین جرائم کے الزامات اور عدالتی کارروائی نے شاہی خاندان کو مزید مشکلات سے دوچار کیا۔



