ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے کے اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز پیش کردی ہے۔

تہران میں اسلامی اتحاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ سکیورٹی انتظامات کے لیے تیار ہے۔ اگر اسلامی ممالک کے درمیان کوئی تنازع پیدا ہو تو اسے باہمی طور پر خود حل کرنا چاہیے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ تہران یہ پیشکش کمزوری کی وجہ سے نہیں بلکہ جنگ سے حاصل ہونے والے تجربے کی بنیاد پر کر رہا ہے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کا دفاع کرنا مسلم ممالک کے ساتھ دشمنی کے مترادف نہیں۔ اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف حملوں کے لیے اپنی سرزمین یا پلیٹ فارم استعمال ہونے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ سکیورٹی نظام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید خبریں

Back to top button