امریکی طیارہ بردار جہاز ‘یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ’ کو طویل مشن پر مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی میڈیا نے امریکی بحریہ کے اعلیٰ حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز ‘یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ’ اور اس کا 5 ہزار اہلکاروں کا عملہ آنے والے ہفتوں میں مشرق وسطیٰ کے لیے روانہ ہوگا اور یہ تعیناتی کم از کم 7 ماہ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

امریکی بحریہ کے ماسٹر چیف پیٹی آفیسر جان پیری مین  نے اس حوالے سے بتایا کہ، ’عملے کو معلوم ہے کہ وہ وہاں 7 ماہ سے زیادہ عرصے تک رہیں گے۔ ان کے کمانڈنگ آفیسر نے انہیں اس مشن کے لیے 8 ماہ کی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے‘۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی بحریہ نے حال ہی میں خطے میں طویل عرصے تک تعینات رہنے والے ایک اور طیارہ بردار جہاز ‘یو ایس ایس ابراہم لنکن’ کی جگہ دوسرا طیارہ بردار جہاز ’یو ایس ایس جارج واشنگٹن‘ تعینات کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button