راناثنا اللہ نےبیرسٹر گوہر اور محسن نقوی میں رابطوں کی تصدیق کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کا کہناہے کہ وفاقی وزیرداخلہ مسحن نقوی اور چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا رابطہ ہے، یہ اچھا ہے، اس کے ذریعے بات کرنی چاہیے۔ علی امین گنڈاپور کا بھی وزیرداخلہ سے رابطہ تھا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ زور دیتے ہیں کہ سیاستدانوں کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے،میثاق جمہوریت ہواتوپھرتیسرےصاحب آگئے،وہ آج تک سنبھالے نہیں جارہے۔راناثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےمتعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی بنیاد پر نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال ہی لایاجارہاتھا، ایجنسیز نےکہا شفا اسپتال لائےتوامن وامان کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، کہاگیاکہ ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ پمز میں کرلیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت نے فیصلے پر جو مؤقف اختیار کیا وہ بھی درست ہے، قانون میں ہےکسی بھی قیدی کاسرکاری اسپتال سے باہر علاج نہیں ہوسکتا، وزیراعظم توہین عدالت کے معاملے میں پارٹی نہیں، درخواست میں محسن نقوی کانام نہیں،سیکریٹری داخلہ کانام ہے۔

مزید خبریں

Back to top button