ٹھٹھہ سمیت ضلع بھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ، شہر درود و سلام سے گونج اٹھے

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)12ربیع الاول کا دن پوری کائنات اور انسانیت کے لیے رحمتوں اور برکتوں والا دن ہے 12 ربیع الاول، دونوں جہانوں کے سردار رسولِ خدا رحمت العالمین نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کے دن کے موقع پر ٹھٹٿہ شہر سمیت ضلع ٹھٹھہ کے شہروں ٹھٹہ، مکلی، جھمپیر، جنگشاہی، جھرک سمیت مذہبی مختلف شھرون مين مذھبي اور روحانی جماعتون کی جانب سے جشن عید میلادالنبی ﷺ جوش و جذبے سے منایا گیا نبی کریم ﷺ سے اپنی عقیدت اور محبت کے اظہار کے طور پر ریلیاں نکالی گئیں جن میں گاڑیوں پر لگے لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے نعت رسول ﷺ چلائی گئیں۔ جبکہ ریلیوں میں "مرحبا یا مصطفیٰ ﷺ، سرکار کی آمد مرحبا” کی صدائیں گونجتی رہیں ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے ریلیوں کی قیادت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ہمارے آخری نبی ہیں۔ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت اور تمام کائنات کے لیے رحمت العالمین بن کر آئے 12 ربیع الاول کا دن پوری کائنات اور انسانیت کے لیے رحمتوں اور برکتوں والا دن ہے، جسے ہم بڑی عقیدت اور احترام سے مناتے ہیں۔ ہمیں اللہ اور اس کے محبوب دونوں جہانوں کے سردار حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر اپنی دنیا اور آخرت سنوارنی چاہیے۔



