حنا جاوید قتل کیس،شوہر اور ملازم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

راولپنڈی(جانوڈاٹ  پی کے)راولپنڈی میں خاتون حنا جاوید کے قتل کے مقدمے میں مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر اور ملازم ذیشان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید3روز کی توسیع کردی گئی۔ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی سول جج رانا شاہنواز خان کی عدالت میں پیش کیا گیا،تفتیشی ٹیم نےملزمان کےجسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئےمؤقف اختیارکیا کہ قتل میں استعمال ہونے والی اشیا ملزمان سے برآمد کرنی ہیں۔عدالت نےپولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے فیصل اصغر اور ذیشان کو مزید 3 روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا،ایم ایس بےنظیر بھٹو اسپتال کو ملزم ذیشان کی میڈیکل رپورٹ تفتیشی افسر کے حوالےکرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔

مزید خبریں

Back to top button