پمز آتشزدگی واقعہ: فواد چوہدری کا وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) پمز اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزیرِ صحت کو مستعفی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے بڑے اور افسوسناک واقعے میں صرف معطلی یا تبادلہ کافی نہیں بلکہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اتنے دردناک سانحے پر وفاقی وزیر کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا اور واقعے کی ذمہ داری طے کرکے مؤثر احتساب ضروری ہے۔

واضح رہے کہ پمز اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد نومولود بچوں کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں غم و غصے کی فضا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button