اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کی دو سالہ رفاقت ختم، دونوں نے راہیں جدا کرلیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے اور ان کے مبینہ بوائے فرینڈ واکر بلانکو کے درمیان تقریباً دو سال سے جاری تعلق ختم ہونے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے گزشتہ ہفتے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بریک اپ کے باوجود دونوں کے درمیان کوئی ناراضی نہیں اور انہوں نے خوشگوار انداز میں تعلق ختم کیا۔

اننیا پانڈے اور واکر بلانکو کی ڈیٹنگ کی خبریں پہلی مرتبہ 2024 میں سامنے آئی تھیں، جب دونوں کی ملاقات اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات کے دوران ہوئی تھی۔

بعد ازاں دونوں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں نے بھی ان کے درمیان تعلق کی افواہوں کو تقویت دی۔

تاہم اننیا پانڈے اور واکر بلانکو نے کبھی باضابطہ طور پر اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی اور اب تک بریک اپ کی خبروں پر بھی دونوں کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں

Back to top button