بدین میں جشنِ ولادتِ رسول ﷺ، ہزاروں عاشقانِ رسول کا عظیم الشان میلاد جلوس

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ  پی کے)بدین میں جشنِ ولادتِ رسول اکرم ﷺ کے سلسلے میں مرکزی میلاد کمیٹی کی میزبانی میں عظیم الشان میلاد جلوس نکالا گیا، جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔ جلوس کے دوران درود و سلام کی صداؤں سے شہر کی فضائیں گونجتی رہیں مرکزی جماعت اہلِ سنت پاکستان ضلع بدین، جماعت ابراہیمیہ نقشبندیہ، خلیلی جماعت، جماعت قادری جیلانی، جمعیت علمائے مجددیہ نعیمیہ، سنی تحریک، محمودی قادری جماعت، انجمن صلوٰۃ علی الحبیب، نورانی اکیڈمی بدین، مدرسہ صبغۃ العلوم، مدرسہ زینت العلوم، انجمن رضائے مصطفیٰ اور درگاہ مہاویلی جماعت سمیت مختلف مذہبی، سماجی اور تجارتی تنظیموں کے زیرِ اہتمام مرکزی میلاد جلوس آغا خان لیبارٹری بدین سے نکالا گیا جلوس کی قیادت پیر جان آغا جان سرہندی مجددی فاروقی، مفتی احمد صادق نعیمی بغدادی، علامہ حبیب اللہ جت نعیمی، سید علی اصغر شاہ، حافظ محمد میمن، ریحان فرید شیخ، حافظ محمد خان خانانی، سید عبدالرحمن شاہ، مولانا محبت علی جامی، مولانا یونس ابڑو نقشبندی، حاجی نالی مٹھو قادری، غلام نبی میمن، حاجی حسین بخش میمن، محمد امین کٹی اور دیگر رہنماؤں نے کی مرکزی میلاد جلوس مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا شہید شاہنواز بھٹو چوک، قاضیہ واہ موری، مہران چوک، اللہ والا چوک اور ہائی وے کالونی بدین سے گزرتا ہوا واپس شاہنواز چوک پہنچا، جہاں جلوس جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی اور ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے بھی خطاب کیا مرکزی جماعت اہلِ سنت پاکستان کے رہنما علامہ حبیب اللہ نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ دونوں جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے۔ عالمِ اسلام کے لیے جشنِ میلاد النبی ﷺ عظیم دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنی عملی زندگی میں اسلام کی تعلیمات نافذ کریں تو دنیا کو بہتر انداز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ملک کو دیانتدار قیادت اور نظامِ مصطفیٰ ﷺ کی ضرورت ہے میلاد جلسے سے مفتی احمد صادق بغدادی نعیمی، حافظ محمد نالی مٹھو میمن، حافظ محمد خان خانانی، مولانا عبدالخالق کھوسو نعیمی، مولانا محبت علی جامی، قاری حسین بلالی، مولانا ظفر علی گوپانگ اور دیگر علما و رہنماؤں نے بھی خطاب کیا آ خر میں شاہنواز چوک پر پیر جان آغا جان سرہندی اور سید علی اصغر شاہ نے اختتامی دعا کرائی۔ صلوٰۃ و سلام اور دعا کے بعد میلاد جلوس اختتام پذیر ہوگیا اس موقع پر بدین پولیس کی جانب سے جلوس کے لیے سخت حفاظتی اور سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے

مزید خبریں

Back to top button