20 سال تک جنگ لڑنے کیلئے بھی تیار ہیں، جنرل امیر حاتمی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران طویل جنگ کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہے اور دشمن کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران دشمن کی سازشوں کو اپنی سرزمین کا میدان نہیں بننے دے گا، جبکہ ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، دشمن کو ناکام بنا کر شکست سے دوچار کریں گے۔ جنرل امیر حاتمی اس سے قبل بھی ایرانی دفاعی صلاحیت برقرار رہنے اور کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں۔



