بورے والا میں مبینہ قحبہ خانے پر پولیس کا چھاپہ، 3 افراد گرفتار

بورے والا (رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو\ جانو ڈاٹ پی کے)ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے مجاہد کالونی میں مبینہ قحبہ خانے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران لیہ کی رہائشی نسرین اور مجاہد کالونی کے رہائشی نذیر احمد گجر کو گرفتار کیا گیا، جبکہ موقع پر موجود مبینہ طور پر قحبہ خانے کے سرپرست آصف جہانگیر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے تینوں گرفتار افراد کو تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش شروع کردی۔

پولیس کارروائی میں ایس ایچ او راؤ یاسر نواز، اے ایس آئی شہادت بھٹی اور دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا۔

مزید خبریں

Back to top button