ٹھٹھہ جیل میں قتل کیس کا 60 سالہ قیدی جاں بحق

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن)ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹھہ میں قتل کیس 302 میں قید قیدی جانبحق

ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹھہ جسے بنے اور فنکشنل ہوئے ابھی کچھ ہی عرصہ گزرا ہے، لیکن جیل میں قیدیوں کے فوت ہونے کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے۔

گزشتہ روز بھی ٹھٹھہ کی جیل میں قتل کے کیس میں قید چوہڑ جمالی کے رہائشی 60 سالہ قیدی صالح محمد درس فوت ہو گیا، جس کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال ٹھٹھہ پہنچایا گیا۔ قیدی کے فوت ہونے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ ڈاکٹروں کے مطابق قیدی کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

دوسری جانب جیل  سپرنٹنڈنٹ مظہر بھن کا کہنا تھا کہ جیل میں قتل کے کیس میں قید قیدی صالح محمد کی 2 دن سے طبیعت خراب تھی جس کا اسپتال میں علاج بھی جاری تھا۔ وہ زیر علاج اسپتال میں ہی فوت ہو گیا۔ فوت ہونے والا قیدی دفعہ 302 کے قتل کے کیس میں قید تھا۔

فوت شدہ قیدی کی میت کو اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا، جو لاش لے کر اپنے گاؤں کی طرف روانہ ہو گئے جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کے جیل میں قید قیدیوں پر تشدد بھی معمول کا حصہ بن چکا ہے

مزید خبریں

Back to top button