جاپان میں 5.8 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد زخمی، ٹرین سروس متاثر

ٹوکیو(ویب ڈیسک) جاپان کے جزیرے ہونشو کے مشرقی ساحلی علاقے میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے ٹوکیو سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 78 کلومیٹر تھی۔

جاپانی حکام کے مطابق زلزلے کے باعث متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ مختلف علاقوں میں ٹرین سروس بھی عارضی طور پر متاثر ہوئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 5.8 جبکہ جاپان کی محکمہ موسمیات ایجنسی نے ابتدائی طور پر شدت 5.9 بتائی ہے۔

حکام کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں اور جوہری تنصیبات میں بھی کسی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔ جاپانی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آئندہ ایک ہفتے کے دوران ممکنہ درمیانے درجے کے آفٹر شاکس کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button