پاکستان میں آج بھی سونا 5 ہزار روپے سے زائد مہنگا

کراچی(جانوڈاٹ  پی کے)ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا4لاکھ77ہزار136روپے کا ہوگیا۔10گرام سونے کا بھاؤ4 ہزار558 روپے اضافے سے 4لاکھ 9ہزار67 روپے ہوگیا۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ52 ڈالر اضافے سے 4547 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button