سجاول میں معمولی بات پر تصادم، فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی


سجاول(جانوڈاٹ پی کے) چوہڑ جمالی کے قریب معمولی بات پر جتوئی اور پٹھان برادری کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پٹھان برادری کے جمع خان اور ولی خان زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جمع خان پٹھان کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ چھچھ جہان خان کے گاؤں حاجی صالح محمد جتوئی میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔