حکومت نے ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا،پیٹرول 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پٹرولیم ڈویژن نے 20 اگست کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست کے لیے  ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹرنئی قیمت 363 روپے 6 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button