مبینہ جھوٹی ایف آئی آرز اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا الزام، سارنگ سموں کی انصاف اور تحفظ کی اپیل

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین شہر کے وارڈ نمبر 13 کے رہائشی نوجوان سارنگ سموں نے مبینہ جھوٹی ایف آئی آرز کے اندراج اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے خلاف بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے سارنگ سموں نے الزام عائد کیا کہ ان کی برادری سے تعلق رکھنے والے بعض افراد مبینہ طور پر انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقدمات میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ محمد نواز سموں، احمد سموں، رزاق سموں، عبداللہ سموں، علی حسن سموں، عمر سموں اور دیگر افراد کی جانب سے انہیں مبینہ طور پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کے باعث وہ اور ان کا خاندان شدید خوف و پریشانی میں مبتلا ہیں انہو نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور اے ایس پی بدین سے مطالبہ کیا کہ گل محمد ولد محمد اسحاق سموں، پرویز ولد میر محمد سموں، وقاص ولد میر محمد سموں اور سیف علی کے خلاف درج مبینہ جھوٹی ایف آئی آرز کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور الزامات بے بنیاد ثابت ہونے کی صورت میں مقدمات ختم کیے جائیں سارنگ سموں کے مطابق برادری کے ایک فیصلے کے سلسلے میں وہ مخالف فریق کے ہمراہ گئے تھے، جہاں مبینہ طور پر نواز سموں نے گالم گلوچ کی اور برادری کے فیصلے سے اٹھ کر چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں نواز سموں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تو وہ انسانیت کے ناتے مدد کے لیے آگے بڑھے، تاہم مخالف فریق کے بعض افراد نے مبینہ طور پر واقعے کی ویڈیو بنا کر ان پر تشدد کے الزامات عائد کر دیےسارنگ سموں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ واقعے کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، مبینہ جھوٹی ایف آئی آرز اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے اور انہیں سمیت ان کے اہل خانہ کو قانون کے مطابق تحفظ فراہم کیا جائے

مزید خبریں

Back to top button