ایران نے اماراتی دعویٰ مسترد کر دیا، میزائل حملے کو بے بنیاد قرار دے دیا

تہران(ویب ڈیسک) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایران سے دو بیلسٹک میزائل داغے جانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد الزام قرار دے دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ بے بنیاد الزامات کے تناظر میں فالس فلیگ آپریشنز کے امکان کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اماراتی حکام کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے الزامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران سے دو بیلسٹک میزائل امارات کی سمت داغے گئے۔ اماراتی حکام کے مطابق دونوں میزائلوں کا سراغ لگایا گیا، جن میں سے ایک اماراتی سمندری حدود کے اندر جبکہ دوسرا سمندری حدود سے باہر جا گرا۔

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق یہ واقعہ 4 مئی کو فجیرہ بندرگاہ پر حملے کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جبکہ دونوں میزائل مبینہ طور پر سمندری ٹریفک کو نشانہ بنا رہے تھے تاہم سمندر میں جا گرے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اماراتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران پر عائد کیے جانے والے ایسے الزامات کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button