فرانس کا ایران کے خلاف بڑا سفارتی اقدام، 2 ایرانی سفارت کار ملک بدر کرنے کا اعلان

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے دو ایرانی سفارت کاروں کو فرانس سے ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے فرانسیسی سفارتی اہلکاروں کو ملک واپس آنے سے روک دیا ہے۔
ایرانی اقدام کے بعد فرانس اور ایران کے درمیان سفارتی کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایران نے فرانسیسی سفارتی اہلکاروں پر اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کے اعلان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہونے کا امکان ہے۔



