پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا آغاز، اگلے ایڈیشن کو مزید کامیاب بنانے کی حکمت عملی تیار


کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹائٹل اسپانسر کے ساتھ اہم اجلاس کیا، جس میں گزشتہ سیزن کی کامیابیوں اور حاصل ہونے والے تجربات کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ ایڈیشن کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی میں ہونے والی ملاقات کو پی ایس ایل 11 کے کامیاب انعقاد کے بعد اگلے ایڈیشن کی منصوبہ بندی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
اجلاس کے دوران 2026 کے سیزن کے کامیاب پہلوؤں اور حاصل ہونے والے تجربات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ پی ایس ایل 12 کو مزید بہتر، منظم اور شاندار بنانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کا سفر شروع ہوچکا ہے اور نئے ایڈیشن کے لیے منصوبہ بندی کا عمل جاری ہے۔