ایران امریکا مذاکرات سنجیدہ اور وسیع پیمانے پر جاری ہیں، جیرڈ کشنر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر کے ایلچی جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سنجیدہ اور وسیع پیمانے پر جاری ہیں، تاہم دونوں فریق اب تک کسی باہمی مفاہمت یا اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں جیرڈ کشنر نے کہا کہ امریکی اور ایرانی حکومت کے مختلف اداروں کے درمیان رابطے اور مذاکرات شاید پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔
امریکی صدر کے ایلچی کے مطابق دونوں جانب بات چیت جاری رہنے کے باوجود فی الحال کسی حتمی مفاہمت تک رسائی حاصل نہیں ہوسکی۔
جیرڈ کشنر نے واضح کیا کہ مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان ابھی ایسے کسی معاہدے پر اتفاق نہیں ہوا جسے باہمی مفاہمت قرار دیا جاسکے۔



