رائے غلام مجتبیٰ کھرل کی وفات، گورنر پنجاب کا کنڈ بوہڑ کا دورہ، اہلخانہ سے فاتحہ خوانی

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں /جانوڈاٹ پی کے )پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اوکاڑہ کے علاقے کنڈ بوہڑ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کیپٹن (ر) رائے غلام مجتبیٰ کھرل کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی، جبکہ سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رائے غلام مجتبیٰ کھرل کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس موقع پر اہلخانہ سمیت، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے مرحوم کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہونے کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران علاقائی شخصیات اور معززین نے بھی گورنر پنجاب سے ملاقات کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔ گورنر پنجاب کی آمد پر اہل علاقہ نے ان کا خیرمقدم کیا

مزید خبریں

Back to top button