اوکاڑہ میں چھٹی کے روز بھی صفائی آپریشن جاری، ستھرا پنجاب کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک اور مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری عبدالجبار گجر کی مشترکہ ہدایات پر تعطیل کے روز بھی شہر بھر میں صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری رہا سارکو انتظامیہ کے افسران اور صفائی ٹیمیں چھٹی کے باوجود فیلڈ میں متحرک رہیں اور مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے امور کی نگرانی اور عملی اقدامات جاری رکھے صفائی ٹیموں نے شہر کی اہم شاہراہوں، گلیوں، بازاروں، تجارتی مراکز اور دیگر مقامات پر صفائی کا عمل جاری رکھا، جبکہ سڑکوں اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے ساتھ ساتھ صفائی کے مجموعی نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے سارکو افسران نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اور فیلڈ ٹیموں کو صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات دیں



