سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا مشرق وسطیٰ کا 10 روزہ دورہ مکمل


فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے مشرق وسطیٰ کا 10 روزہ دورہ مکمل کرلیا۔
سینٹ کام کے مطابق دورے کے دوران ایڈمرل بریڈ کوپر نے بحرین، عراق، اسرائیل، اردن، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اعلیٰ عسکری اور سول حکام سے ملاقاتیں کیں۔
امریکی کمانڈر نے خطے میں تعینات امریکی فوجیوں سے بھی ملاقات کی اور مختلف مشنز میں ان کی خدمات کا جائزہ لیا۔
سینٹ کام کے مطابق مشرق وسطیٰ میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی مختلف مشنز پر تعینات ہیں۔ دورے کے دوران ایڈمرل بریڈ کوپر نے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر تعینات امریکی اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔